ملک کو چلانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت،مصطفیٰ کمال

November 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کی ضرورت ہے، موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں شمولیت کے لیے آنے والے وفد کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کیا۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت حکمرانوں اور اپوزیشن کے رویوں کی وجہ سے آئینی بحران ہے جسکا فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہو رہا ہے۔ بالخصوص کراچی میں لسانی، سیاسی اور فرقہ وارانہ فالٹ لائنز موجود ہیں جن پر کام کر کے بھارت یہاں قتل و غارتگری کرا کر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاش کراتا رہا ہے، موجودہ آئینی بحران اور بڑھتی ہوئی ناامیدی ملک دشمنوں کے لیے بہترین موقع بن کر ابھر رہی ہے۔