نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسی 100وہیل مچھلیاں ہلاک

November 28, 2020

ویلنگٹن ( نیوزڈیسک) جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق نیوزی لینڈ کے چیٹم جزائر پر بڑی تعداد میں پھنسی ہوئی تقریباً 100 پائلٹ وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق ہفتے کے اختتام تک بہت سے سمندری جانوروں نے خود کو جنوبی جزائر سے 800کلومیٹر دور ساحل پر پھنسا لیا تھا اور اس علاقے کے دور ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میںشدید مشکلات پیش آئیں، جس کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔