نیب نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

November 28, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف فیملی کی چوہدری شوگرملز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں نوازشریف، مریم صفدر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے جب کہ تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شروع کی گئی ہیں جس کے تحت نیب نے ابوظہبی اور دبئی میں واقع دفاتر کو نوٹس ارسال کردیئے ہیں۔

نیب کے مطابق تحقیقات پنجاب میں واقع چوہدری شوگرملزکے خلاف کی جارہی ہیں، چوہدری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے اس سلسلے میں شوگر ملز مالکان کو تحریری بیان پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔