ایرانی سائنسدان کی ہلاکت، امن کو خطرات پاکستان کیلئے بھی چیلنج

November 28, 2020

نیو یارک (عظیم ایم میاں) ایران کے جغرافیائی سرحدوں کی حدود میں سیکورٹی کے گھیراؤ میں زندگی گزارنے والے عالمی شہریت یافتہ سائنسدان محسن فخری زادہ کی کار دھماکے میں اچانک موت نہ صرف خطے میں امن سلامتی کو لاحق خطرات کی نشاندہی ہے بلکہ صدر ٹرمپ کے کے 4سالہ دور میں مشرقی وسطیٰ میں خاموس سفارتی کاری کی امریکی حکمت عملی کی کامیابی کا مظہر بھی ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی سبکدوشی سے قبل یہ ثابت کرتا ہے کہ خلیجی ممالک سے تعلقات کی پالیسی کے نتیجے میں اب اسرائیل ایرانی حدود میں بھی کارروائی کر سکے گا۔

یہ اقدام بائیڈن کیلئے مشکلات کا باعث ہو سکتا ہے یہ پاکستان کے عمران خان کیلئے بھی بڑا چیلنج یوں ہے کہ خطے میں اسرائیل اور بھارت کے تعاون پر امریکا بھارت دفاعی معاہدے پر عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور بھارت اس صورتحال کا فائدہ اٹھائے گا۔