کورونا کی دوسری لہر:احساس کفالت پروگرام، 16سنٹر قائم

November 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت نے احساس کفالت پروگرام لانچ کر دیا ہے جس کے تحت انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ رکھنے والے ہر مستحق کو12ہزار روپے کیش دیا جائے گا۔صوبہ پنجاب میں16لاکھ جبکہ ضلع ملتان میں1لاکھ 6ہزار265مستحقین پروگرام سے مسفید ہو نگے۔تحصیل ملتان سٹی کے26ہزار89اور تحصیل ملتان صدر35 ہزار790 ،شجاع آباد24ہزار 60اورجلالپور پیروالا کے 20ہزار326مستحقین امداد حاصل کریں گے۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر کیش کی ادائیگی کے لئے ضلع میں16سنٹر قائم کر دئے گئے ہیں۔تمام سنٹرز پرکیش کی ادائیگی 30نومبر سے شروع ہوکر15 یوم تک جاری رہے گی۔انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزرانا اخلاق احمد خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرزعابدہ فرید، آبگینےخان اور پولیس، نجی بینک اورکفالت پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملتان سٹی میں4، صدر5،شجاع آباد5اور جلالپور پیروالا میں2 کیش سنٹر قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ملتان سٹی میں علی گڑھ سکول گلگشت، ایم اے جناح سکول قاسم پور کالونی میں،اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ اورگرلز ہائی سکول بستی خداد میں احساس ایمرجنسی کیش سنٹر قائم کر دیا گیا یے۔اسی طرح تحصیل صدر میں قادر پور راں ،بستی ملوک،لطف آباد،شیر شاہ اور مغدوم رشید کے بوائز ہائی سکولوں میں سنٹرز قائم کر دئے گئے ہیں۔شجاع آباد میں بوائز ڈگری کالج،پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج برائے خواتین ،بوائز انگلش میڈیم ہائی سکول، ہائر سیکنڈری سکول نیو ہاوسنگ کالونی اورایلیمنٹری سکول گجومتہ سنٹر جبکہ جلالپورپیروالا میں ڈگری کالج برائےخواتین اور ہائی سکول سپیشل ایجوکیشن میں سنٹرز قائم کردئے گئے ہیں۔