انڈونیشیا: انتہا پسندوں کا مسیحی برادری پر حملہ، 4 افراد ہلاک

November 28, 2020

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں انتہا پسندوں کے مسیحی برادری پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جمعے کی صبح سولاویسی کے وسطی حصے میں ایک گاؤں پر گھات لگا کرحملہ کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ کچھ گھر بھی نذرآتش کردیے گئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ کوئی گرفتاری بھی ابھی تک عمل میں نہیں آئی ہے۔

ادھر حکام نے سولاویسی کے ایسٹ انڈونیشیا مجاہدین گروپ پر حملے میں ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔