محکمہ ایکسائز ،افیون بنانے میں استعمال ہونیوالے 7ہزار 500 کلو ڈوڈے برآمد

November 29, 2020

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) ایکسائز پولیس سکھر نے ایک کارروائی کے دوران روہڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران مشکوک ٹرک نمبر۔ ایس ای اے - 597کی تلاشی کے دوران 7500 کلو گرام پوپی ( ڈوڈے ) برآمد کرلئے، واضح رہے کہ ڈوڈے افیون بنانے میں استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ دو ملزمان حبیب الرحمن اور محمدن پھٹان کو گرفتار کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔