شیخ عبدالقادر جیلانیؒ نے تمام فتنوں اور طوفانوں سے مقابلہ کیا، قاری زوار بہادر

November 29, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ غوث اعظم حضرت سید شیخ عبدالقادر جیلانیؒ نے تمام فتنوں اور طوفانوں سے مقابلہ کیا اور اسلام کو نئی زندگی عطاءکی آج ان کے نام لیوا مشائخ کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان عمل میں آنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت غوث اعظم ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب سے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانانعیم نورانی،رشید احمد رضوی ،حافظ سبحان طیب،قاری عبدالحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ آج کے دور کا مسلمانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ جعلی پیر ہیں جو غیروں سے بھی زیادہ اسلام کو نقصان پہنچارہے ہیں حضرت غوث اعظم کی زندگی درس و دریس و عظ ونصیحت اور جہد مسلسل سے عبارت ہے جبکہ آج کا نام نہاد پیر ،دھوکہ بازی جعل ساز اور تعویذگنڈے کے کاروبار کو روحانیت سے تعبیر کرتے ہیں جس کا پیران پیر کی پاکیزہ زندگی سے دور کا بھی تعلق نہیں انہوں نے کہاکہ پیر ان پیر حضرت غوث اعظم کے آٹھ حکمران خلفا ءکا زمانہ پایا لیکن کبھی کسی کے دربار میں نہیں گئے۔ بلکہ بادشاہ ان کے دربار میں حاضری کیلئے آرزو مند رہتے تھے۔