ریلوے میں کیرج معاونین بھرتی افراد کو فوری میڈیکل ٹیسٹ کرانیکی ہدایت

November 29, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ریلوے ملتان کی انتظامیہ نے 14جنوری کو قرعہ اندازی کے ذریعے بطور کیرج اینڈ ویگن معاون بھرتی ہونے والے امیدواروں کو میڈیکل ٹسٹ کرانے کے لیے 3یوم کی مہلت دے دی ،بتایا گیا ہے کہ 6امیدوار ایسے ہیں جنہوں نے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود اپنے میڈیکل ٹیسٹ نہیں کرائے۔