گل محمد کا اپنی اراضی وگزار کرانے کیلئے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

November 29, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)تہکال کے رہائشی گل محمد نے اپنی اراضی وگزار کرانے کیلئے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں انہوں نے کہا کہ قاضی کلے خسرہ گھڑی میں مکان میں نے 1990میں خریدا تھا اور اسکے انتقالات بھی میرے نام پر ہیں ۔میں 2008میں اپنے خاندان کے ہمراہ پنجاب شفٹ ہوا اور ہمارے مکان میں میرے بھائی نور محمد رہائش پذیر ہوا جسکے ساتھ میری والدہ بھی تھی جبکہ 2016میں میرے بھائیوں نور محمد اور خان محمد نے پٹواری عالمزیب شاہد کی ملی بھگت سے مکان کے دو مرلہ کے جعلی انتقالات کروا کر فروخت کیا ۔ سرکاری محکموں میں اپنی فریاد لیکر گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔