قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر قبضہ کی ایک اور ایف آئی آر سامنے آگئی

November 29, 2020


ملتان میں قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر قبضہ کی ایک اور ایف آئی آر سامنے آگئی۔

قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر قبضہ کی ایف آئی آر کل سیل کر دی گئی تھی، دوسری ایف آئی آر میں جے یو آئی کے 16 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مولاناعبدالغفورحیدری اور عبدالرحمان کانجو پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جبکہ سٹی صدر مسلم لیگ ن رانا شاہد الحسن، شیخ اطہر ممتاز کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

ضلعی صدر جے یو آئی مولانا ایاز الحق قاسمی، مولانا حبیب اکبر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک ارشد راں اور راؤ ساجد پر بھی مقدمہ کیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 7، 7 کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

سرکاری املاک کی توڑپھوڑ، ملازمین کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، اس کے علاوہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔