پابندیاں نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہے گا، برطانوی وزیر خارجہ

November 29, 2020

برطانوی وزیرِ خارجہڈومینک راب نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں’درست توازن‘ کے ساتھ نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہے گا۔

وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد مجوزہ پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ منگل کو پابندیوں سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی۔

ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دونوں ایوانوں کے ارکان کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ پابندیاں 3 فروری کو ختم ہوجائیں گی۔

جبکہ شیڈو فارن سیکریٹری کا کہنا ہے کہ لیبرپارٹی ٹئیر سسٹم سے متعلق غیر مشروط حمایت نہیں کرے گی۔