پیپلز پارٹی کے زخمی رہنما مطلوب انقلابی بدستورزیرعلاج

November 30, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر مطلوب انقلابی جو ایک حادثہ پیش آنے کے باعث شدید زخمی اور راولپنڈی سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کی جلد صحت یابی کیلئے لوٹن پی پی پی کے چوہدری محمد عظیم، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ کے علاوہ طاہر تاج چوہدری نے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ مطلوب انقلابی آزاد کشمیر کا اہم سرمایہ ہیں، بطور ممبر کشمیر کونسل اور وزیر کالجز اینڈ آئی ٹی انہوں نے مثالی کام کرائے، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ اور طاہر تاج چوہدری نے کہا کہ حلقہ 5کھوئی رٹہ میں بطور ایم ایل اے مطلوب انقلابی نے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ کام کرائے ہم ان کی جلد صحت یابی کیلئےدعا گو ہیں۔