بابا جان اورساتھیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں

November 30, 2020

لیڈز(پ ر) عوامی ورکرز پارٹی نے اپنے پارٹی رہنمائوں بابا جان،علیم خان،افتخار کربلائی،شکور اللہ بیگ اور جی بی کے دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کو عوامی جدوجہد اور محنت کش طبقات کی قوت مزاحمت کی فتح کے طور پر سراہا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کے رہنما نظہت عباس، پرویز فتح، یحیٰ ہاشمی، ذاکر حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر افتخار محمود، لالہ محمد یونس، منیب انور، احمد نظامی، محمد ضمیر بٹ، پروفیسر محسن ذوالفقار، صغیراحمد، نظر حسین اور رشید احمد سرابھا نے ہنزہکے عوام کو مبارکباد پیش کی اور عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے کارکنوں جنہوں نے اپنی آزادی اور تمام ترقی پسند بائیں بازو اور مزاحمتی قوتوں کے لئے بہادری سے جدوجہد کی جو سارے سالوں تک اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے۔ بابا جان اور اس کے ساتھیوں کو 9 طویل سالوں کے بعد رہا کرنا ایک یاد دہانی ہے جو ظلم و جبر کی حد اور گہرائی سے قطع نظر ، حق اور انصاف ہمیشہ ہی بالادست اور قائم رہتا ہے۔بابا جان کی رہائی بالا دست طبقات اور جابر حکمرانوں کے دل میں تبدیلی کا نتیجہ نہیں بلکہ لوگوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ہم مختلف جماعتوں اور گروپوں کی حمایت کو سراہتے ہیں جو ان کی رہائی کے لئے مستقل طور پر کھڑے رہے ، خاص طور پر سینیٹر افراسیاب خٹک ، فرحت اللہ بابر اور عثمان کاکڑ جنہوں نے بابا جان کی قید کو مستقل طور پر سینیٹ ، میڈیا اور عوامی حلقوں میں اٹھایا۔ ہم ہیومن راٸٹس ایسوسی ایشن پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں آج مرحوم عاصمہ جہانگیر بھی یاد ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں طویل عرصے سے بابا جان کے لئے اور نوآبادیاتی نظام کے خلاف بات کی تھی اور نوم چومسکی اور طارق علی جیسے بائیں بازو کے بین الاقوامی رہنماؤں نے بھی تسلیم کیا تھا اور ان کی رہائی کی درخواست کی تھی۔ ہم ان لاتعداد شعراء ، گلوکاروں اور موسیقاروں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اپنا تخلیقی فن بابا جان اور ان کی جدوجہد کے لئے وقف کیا۔ آج ہم ایک طویل رات کے بعد جشن مناتے ہیں۔ بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سلام۔