او آئی سی سے حمایت پر حریت کانفرنس کی طرف سے خراج تحسین

November 30, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کے ایجنڈے سے مقبوضہ جموں کشمیر کو ہٹانے کی افواہوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت حاصل کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 7 دہائیوں سے کشمیری عوام کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے،اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر نے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف کارروائیاں بند کرے۔