پی پی کے تاسیسی رکن و سابق اسپیکر صاحبزادہ فاروق علی خان انتقال کرگئے

November 30, 2020

ملتان‘ اسلام آباد (اے پی پی‘ این این آئی‘ نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تاسیسی رکن‘ نامور ماہر قانون اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر صاحبزادہ فاروق علی خان طویل علالت کے بعد اتوار کے روز ملتان میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 89برس تھی۔ وہ طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے۔ صاحبزادہ فاروق علی خان پانچ ستمبر 1931ءکو گکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے۔ زندگی کا بیشتر عرصہ ملتان میں گزارا۔ وہ سینئر قانون دان اور آئینی ماہر تھے۔ وہ 9اگست 1973ءکو قومی اسمبلی کے نویں اسپیکر منتخب ہوئے اور اس عہدے پر 27مارچ 1977ءتک فائر رہے 1973کا آئین بھی اُن ہی کی اسپیکر شپ کے دور میں منظور ہوا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری، وفاقی وزیر سید فخر امام نے صاحبزادہ فاروق علی خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔