مرد کو خوش گفتار، خوش لباس اور عورت کو عزت دینے والا ہونا چاہیے، مایا علی

December 01, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ایک مرد کو خوش گفتار، خوش لباس اور عورت کو عزت دینے والا ہونا چاہیے۔یو ٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مایا علی نے کہا کہ میں نے 12 سال دواؤں کے سہارے گزارے، میں صبح اور رات کو 11 ،11 گولیاں لیتی تھیں، مجھے لگتا تھا کہ کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کرپاؤں گی لیکن ہمیں ہمت کرناپڑتی ہے، کچھ برس پہلے میں یہ سوچتی تھی کہ میرے بہت دوست ہیں لیکن وقت نے سکھایا کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔ میں اب چند لوگوں کے ساتھ ہی بہت خوش ہوں۔مایا علی نے کہا کہ ایک مرد میں 3 خوبیاں ہونی چاہیئں، وہ اچھی طرح بات کرنے والا ہو، وہ عزت کرنے والا ہو اور خوش لباس ہو۔ بہت سے مرد ایسے ہوتے ہیں جو ہوتے تو خوش شکل ہیں لیکن جب ان سے بات کی جائے تو یہی خیال آتا ہے کہ اس خوبصورتی کا اچار ڈالنا ہے؟۔مایا علی نے مزید کہا کہ ڈراموں کی کہانیوں میں یکسانیت ہے لیکن لوگوں کو پسند بھی وہی ڈرامے آتے ہیں اور اگر کسی ڈرامے میں کہانی مختلف ہو تو تنقید شروع ہوتی ہے۔ لوگ دوسرے ممالک کے ڈراموں اور فلموں کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن اگر ویسا ہی کام ہم کریں گے تو مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔