چارٹر آف ڈیمانڈپرعملدرآمد کے احکامات جاری کئے جائیں،صدر ایپکا

December 01, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا ) کے صدرحاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا ہے کہ 14 اکتوبر2020 کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے باہر دھرنا اور وزیر اعظم پاکستان کی تشکیل کردہ حکومتی کمیٹی زیرسربراہی پرویز خان خٹک وفاقی وزیر دفاع سے کامیاب مذاکرات کے بعد تسلیم شدہ ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے جائیں ۔