اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد اب کہتے ہیں کہ جلسی تھی، یوسف رضا گیلانی

December 01, 2020

سابق وزیر اعظمیوسف رضا گیلانی کا ملتان جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے پکڑ دھکڑ ہو رہی تھی، ایسا تو ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد اب کہتے ہیں کہ جلسی تھی۔

یوسف رضا گیلانی نے گیلانی ہاؤس میں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کوخوش آمدید کہا۔

اس دورانیوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم کے بہت مشکور ہیں، سانحہ کارساز اور ملتان کے جلسے پی پی سے کرانے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بند، پانی بند، دکانیں اور کھانا بند کر کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں سے جلسے میں جانے کی صورت میں تاوان وصول کرنے کا حلف لیا گیا، ایسے حالات میں شرکت کرنے پر کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یوسف رضا گیلانی کا پی پی کے صدر آسف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیشہ تنقید ہوتی ہے کہ لیڈر اپنے بچے نہیں نکالتے دوسروں کے بچوں کو ڈھال بناتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں صرف کوروناوائرس نہیں آتا۔