عامر ڈوگر کا بھی اپوزیشن سے ڈائیلاگ کی ضرورت پر اتفاق

December 02, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے بھی اپوزیشن سے ڈائیلاگ کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انہوں نےکہا کہ میرا موقف یہی تھا کہ پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے دیا جائے، حکومت کی ہمیشہ سے کوشش ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کم رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے دن کی تقریر میں اپوزیشن کو نیشنل ڈائیلاگ کی دعوت دینی تھی، مگر اپوزیشن نے پہلے دن ہی خراب ماحول بنایا۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ماحول بہتر کرنے کی کوشش رواں ہفتے بھی ہم نے کی، ہماری کوشش ہوگی کہ لاہور ہو یا اسلام آباد، بات چیت ہونی چاہیے ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔