بائیڈن نے وسکونسن اور ایریزونا کا میدان بھی مار لیا

December 02, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں ایک اور دھچکا لگا ہے اور اس بار دو ریاستوں کے نتائج بائیڈن کے حق میں آئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا اور وسکونسن نے بھی ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کردی ہے۔

ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے ہیں تاہم دونوں ریاستوں کا کہنا ہے کہ انتخابات منصفانہ ہوئے۔