گتے کے گودام میں لگنے والی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

December 02, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران آتش بازی سے گتے کے گودام میں لگنے والی آگ بجھنے کے بعد دوبارہ بھڑک اٹھی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اوپر سے بجھ گئی تھی، لیکن اندر جل رہی تھی، تاہم ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔