ضم اضلاع کے حقوق کیلئےہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا‘صوبائی وزیر

December 02, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر انورزیب خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے ثمرات بہت جلد نظر آئیں گے جس سے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ ہوجائے گا وزیراعلی محمود خان نئے ضم شدہ اضلاع کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زکوٰۃ وعشر نے منگل کے روز ضلع مہمند کے مستحقین میں گزارا الاؤنس چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے الیکشن مہم کے دوران ضم شدہ اضلاع کے لوگوں سے کیے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے عملی کام کا قائل ہوں گراؤنڈ پر کام نظر آئیں گے نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے حکومتوں میں قبائلی اضلاع کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا 72 سال کی پسماندگی دور کرنے میں وقت لگے گا ۔