کورونا ویکسین کی خوراک مختص کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

December 02, 2020


دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے کورونا ویکسین کے آرڈر دینے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی یونیورسٹی نے کورونا ویکسین کی خوراک مختص کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی۔

امریکی یونیورسٹی کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک ارب 60 کروڑ خوراک مختص کروا کر بھارت سر فہرست ہے جبکہ یورپی یونین نے ایک ارب 30 کروڑ سے زیادہ، امریکا نے ایک ارب سے زیادہ اور برطانیہ نے 355 ملین خوراک مختص کروائی ہیں۔

مختلف ممالک کے اعداد و شمار کے مطابق 20 نومبر تک کورونا ویکسین کی 9 ارب 80 لاکھ خوراک مختص ہوچکی ہیں۔

دنیا کے امیر ترین ممالک کورونا ویکسین کی تین ارب 39 کروڑ خوراک اپنے لیے مختص کروا چکے ہیں۔

اوسط آمدنی والے ممالک نے 828 ملین خوراک اور کم آمدنی والے ممالک نے ایک ارب 75 کروڑ خوراک مختص کراوئی ہیں۔