شاہ محمود کی نائجیرین وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، شہریوں کے اغوا و قتل کی مذمت

December 02, 2020


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نائجیریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیرخارجہ نے نائجیریا میں دہشت گردوں کے حملے میں شہریوں کے قتل اور اغواء کی مذمت کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ہر مجرمانہ فعل کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ دہشتگردی کے واقعات مذہبی اور انسانی اقدار و اصولوں کے منافی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق گفتگو کے دوران نائجیریا کے وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔