حساس ادارے کا ملازم قتل، نازک اعضاء کاٹ کرآگ لگادی

December 03, 2020

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ملازم کو تیز دھار آلہ سے ذبح کر کے اس کےنازک اعضاء کاٹنے کے بعد آگ لگا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر157ر ب کا 30سالہ منصب حساس ادارے میں ملازم اور بطور لانس نائیک جہلم میں تعینات تھا۔ وہ تین دن قبل چھٹی پر آیا اور اگلے روز لاپتہ ہو گیا۔ رات کو اس کے نمبر سے اس کے بھائی کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ وہ گوجرہ موٹروے کے قریب زخمی پڑا ہے۔ اسے آکر لے جاؤ گزشتہ دوپہر اس کی لاش مل گئی جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر کے ذبح کر کے نازک اعضاء کاٹنے کے بعد آگ لگا دی،فیڈمک پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔