دنیا بدل چکی، عمران خان شعور دے چکا، شہباز گِل

December 03, 2020

معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ دنیا بدل چکی ہے اور عمران خان شعور دے چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو کچھ انٹرنیشنل میڈیا پر اسحاق ڈار سے ہوا اگر کوئی ذرا بھی عقلمند ہو تو اتنی کرپشن کے بعد کبھی میڈیا پر نا جائے۔

شہباز گِل نے کہا کہ لوٹتے یہ تاتاریوں سے بھی بھیانک ہیں اور شوق خلیفہ ہارون رشید بننے کا تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آپ کی اصلیت پوری دنیا پر عیاں ہوچکی ہے، اب گلی گلی احتساب ہوگا۔