وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کہتے ہیں کہ مجرمہ صفدر ہمیشہ جھوٹ فراڈ کی پلاننگ کرتی ہیں اور پھر پکڑی جاتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی کیے گئے اپنے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ کل گلگت بلتستان کی عوام نااہل لیگ مسترد کرکے ملک دشمن بیانیے کو دفن کر دیں گے۔
شہباز گِل نے کہا کہ پاکستان کے آج اور کل کا نام عمران خان ہے۔
اُنہوں نےاپنے اگلے بیان میں یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان میں 24 سیٹوں میں سے نااہل لیگ کے 6 امیدوار ہیں اور باتیں سنیں ان کی،صرف ایک یا دو ایسے امیدوار ہیں جو عزت سے ہاریں گے، باقی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
اپنے بیان میں شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مقابلہ 4 سے 5 سیٹوں پر ہے، باقی ان کی بھی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔