شنیرا کو نوبیاہتا جوڑوں کی فکر کیوں؟

December 03, 2020

سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شنیرا اکرم کورونا وائرس کے دوران شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے فکرمند ہوگئیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ’لاک ڈاؤن کے دوران نوبیاہتا جوڑوں کی خوشیوں بھری زندگی پر جو اثر پڑ رہا ہے اُسے تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘

شنیرا نے کہا کہ ’شادی کے بعد ہر جوڑا خوشگوار دنوں کی خواہش کرتا ہے کیونکہ یہ چند اچھے دن اُسے ساری زندگی یاد رہتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جو لوگ کورونا وائرس کے دوران اپنے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں وہ شاید ان خاص دنوں کو انجوائے نہیں کرسکیں گے اور وہ تمام حسین لمحات حاصل نہیں کرسکیں گے جو ہر جوڑا چاہتا ہے۔‘

شنیرا اکرم کے اس پیغام پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 205 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 51 ہزار 654 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 469 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 46 ہزار 951 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔