ایک تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوگئی

December 03, 2020

گزشتہ دو روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قیمت 257 روپے کم ہوکر 94 ہزار 736 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر آٹھ ڈالر اضافے سے ایک ہزار 839 ڈالر فی اونس ہے۔