آئی سی سی ویمن ٹیم آف ڈیکیڈ میں پاکستان سے 2 نامزدگیاں

December 03, 2020

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم آف ڈیکیڈ کے لیے نامزدگیاں سامنے آگئیں جہاں مینز اور ویمن ٹیموں کے لیے پاکستان سے مجموعی طور پر پانچ کھلاڑیوں کو ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سال دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس کے لیے انفرادی ایوارڈز کی 10 کیٹگریز کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے جبکہ اب ون ڈے ٹیم آف دی ڈیکیڈ کے لیے بھی نام سامنے آگئے ہیں۔

دہائی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شمولیت کے لیے پاکستان سے تین امیدوار مصباح الحق، محمد حفیظ اور سعید اجمل شامل ہیں۔

دوسری جانب خواتین کی ٹیم آف دی ڈیکیڈ میں بھی پاکستان سے دو نامزدگیاں ہیں۔

پاکستان وویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور جویریہ خان ٹیم آف ڈیکیڈ میں شمولیت کی امیدوار ہیں۔