ہانگ کانگ، جمہوریت نواز اخبار کا مالک گرفتار

December 04, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز اور میڈیا کی ایک بڑی شخصیت جمی لائی کو دھوکہ دہی کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ تین سرگرم کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔اُن کی گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد، سو سے زیادہ پولیس اہل کاروں نے ان کی نیکسٹ ڈیجیٹل کمپنی کے دفتر پر چھاپا مارا تھا، جہاں سے وہ "ایپل ڈے" نامی اپنا اخبار شائع کرتے ہیں۔جمعرات کے روز 73سالہ جمی لائی ہانگ کانگ کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔ جمی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی ʼنیکسٹ ڈیجیٹل کے دفتر کیلئے لیز پر دی گئی جگہ کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔