14دسمبر کو سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا

December 04, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) محکمہ موسمیات کے مطابق 14دسمبر کو سورج گرہن ہو گا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا ، پاکستان کے وقت کے مطابق رات 6بجکر 34منٹ پر شروع ہو گا اور رات گیارہ بجکر 53منٹ پر ختم ہو گا، سائوتھ افریقہ ، جنوبی امریکہ کے اکثر علاقوں میں جہاں دن ہو گا وہاں سورج گرہن نظر آئے گا۔