وکلاء ،سائلین کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عارف والا اور چیچہ وطنی بارز کے وفود سے گفتگو

December 04, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان سے عارف والا اور چیچہ وطنی کی تحصیل بارایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی. اس موقع پر رجسٹرار ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے.عارف والا بار کے وفد کی قیادت نذرفرید چشتی اور چیچہ وطنی بارکے وفد کی قیادت چودھری اشفاق کررہے تھے. ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے وکلاء وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وکلاء اور سائلین ہائیکورٹ کے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے. بار اور بنچ کا بنیادی مقصد جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے ہم شب و روز کوشاں ہیں. وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔