قمبرانی روڈ پرخاتون زہرسے ہلاک‘ لواحقین نے شوہر کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرادیا

December 04, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)قمبرانی روڈ پر خاتون زہر کھانے سے ہلاک ہو گئی لواحقین نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر ا دیا پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ کے رہائشی گل محمد کی بیوی کو گزشتہ شب تشویشناک حالات میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گئی ڈاکٹرز کے مطابق خاتون نے کی ہلاکت زہر کھانے کے باعث ہوئی ہے جبکہ خاتون کے لواحقین نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے پولیس شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔