پیپلزپارٹی کے 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر جشن منایا گیا، تقریبات منعقد

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے 53ویں یوم تاسیس پر پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ نے سیلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور وہ حواس باختہ ہوکر کارکنوں پر ناجائز مقدمات قائم کرکے آمریت کا ثبوت پیش کررہے ہیں، جلسہ کو کامیاب اور تاریخ ساز بنانے پر کارکنان اور اہلیان ملتان کو سلام پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ملتان شہر و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار حاجی امین ساجد، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی نے ضلع کچہری میں پارٹی کے 53ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹتے ہوئے کیا۔ دوسری طرفڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام کیک کاٹا گیا ،پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام تقریب کے موقع پر پیپلز لائرز فورم سے تعلق رکھنے والے وکلا نے ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو،نصرت بھٹو اور آصف علی زرداری کے علاوہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری کے حق میں نعرے بازی کی۔