کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز

December 04, 2020

پشاور (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے خصوصی ہدایات پر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان،ایس ڈی پی اومستو ج محی الدین،تحصیلدار مستوج ربنواز خان اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے کورونا وبا کی دوسری خطرناک لہر سے خود کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اپنانے اور دیگر ضروری عوامل پر عمل کرنے سے متعلق عوام الناس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ماسک کا استعمال ہر صورت میں کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے اور سنیٹائزر کا استعمال کرنے کے حوالے پر زور دیا۔ مذکورہ مہم سماجی کارکن رحمت علی دوست جوہر کی سربراہی میں پورے ضلعے میں جاری رہے گا۔ شاہ عدنان نے تمام عوام سے پرزوراپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وبا کو ہر گز مذاق نہ سمجھیں اور حکومت وقت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔