جوبائیڈن کی ڈاکٹر فاؤچی کو مشیر بننے کی پیشکش

December 04, 2020


امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو طبی امور سے متعلق مشیر بننے کی پیشکش کردی۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نئی کورونا وائرس ٹیم کاحصہ بنیں اور ماضی کی طرح اپنا کام جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 27 سو اموات ہوئیں جبکہ 1لاکھ 65 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔