اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ایک ارب ڈالر کے ٹیکسز ادا کردیئے

December 04, 2020

اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی پر مبنی حکومت کے روکے ہوئے ایک ارب ڈالر کے ٹیکسز ادا کر دیئے ہیں۔

فلسطین کے وزیر شہری امور اور اسرائیل کے وزیر خزانہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی انتظامیہ کو ٹیکسوں کے بقایاجات کی ادائیگی کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل نے فلسطین کو ٹیکسز کی ادائیگی جون سے روکی ہوئی تھی، عارضی امن معاہدے کے تحت اسرائیل کو فلسطینی انتظامیہ کو ٹیکس کی ادائیگی ہر ماہ کرنی ہوتی ہے۔

یا د رہے کہ فلسطین کے بجٹ اخراجات کا نصف سے زائد حصہ اسرائیلی ٹیکسوں سے پورا ہوتا ہے۔