کراچی: منشیات فروشی میں ملوث تین سگی بہنیں گرفتار

December 04, 2020

شہر کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین سگی بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران تین منشیات فروش بہنوں کو گرفتار کرکے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار خواتین شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھیں اور تینوں بہنیں پیشہ ور منشیات فروش اور جیل بھی جاچکی ہیں۔

پولیس کے مطابق خواتین کے موبائل فونز سے گروہ کے دیگر افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔