قائداعظم امیچور گالف چیمپئن شپ: امیر خواجہ کو برتری حاصل

December 04, 2020

قائد اعظم امیچور گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز سیالکوٹ کے امیر خواجہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی ہے۔

تین روز ہ ایونٹ لاہور جیم خانہ گالف کلب میں جاری ہے، نیٹ کیٹگری میں سو سے زائد گولفرز حصہ لے رہے ہیں۔

پہلے روز سیالکوٹ کے امیر خواجہ کو امیچورز مقابلوں میں 67 نیٹ اسکور کے ساتھ برتری حاصل ہے۔


دوسرے نمبر پر لاہور جیم خانہ کے سمیر افتخار ہیں، جن کا اسکور 70 ہے۔

تیسری پوزیشن پر پانچ گالفرز یکساں اسکور نیٹ 72 کے ساتھ موجود ہیں، ان میں سلمان جہانگیر، اسامہ ندیم، علی، عمر فاروق اور غلام حیدر شامل ہیں۔