انسداد پولیو مہم آخری روزبھی جاری رہی

December 05, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم آخری روزبھی جاری رہی،ٹیمیں گھر گھر جا کر رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلا رہیں۔مہم کے پہلے چار روز ایک کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ترجمان انسداد پولیو کے مطابق لاہور میں 16 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،لاہور میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد مہمان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔راولپنڈی میں 8 لاکھ 8 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے،ملتان میں 8 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔