بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

December 05, 2020

بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری انتقال کرگئے۔

سابق نگراں وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی اور بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری 90 برس کی عُمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

میر شیر باز خان مزاری کے اہلخانہ کے مطابق اُن کی میت آبائی علاقے روجھان مزاری منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میر شیر باز خان مزاری کی نمازہ جنازہ روجھان مزاری میں ادا کی جائے گی جبکہ اُن کیتدفین روجھان مزاری کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سردار شیرباز مزاری 1930میں پیدا ہوئے، وہ 1975سے1977 تک قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف رہے۔

آئین پاکستان بنانے میں بزرگ سیاست دان سردار شیر باز مزاری کا اہم کردار تھا۔

سردار شیر باز مزاری بلوچ نیشنلسٹ رہنما مرحوم اکبر بگٹی کے بردار نسبتی بھی تھے۔

اس کے علاوہ سردار شیر باز مزاری نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بھی تشکیل دی تھی۔