سکھر: پیپلز ہاکی گراؤنڈ میں میچ کے دوران جھگڑا، 5کھلاڑی زخمی

December 07, 2020

سکھر پیپلز ہاکی گراؤنڈ میں دوران میچ دو ٹیموں میں جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کے دوران کھلاڑیوں نے ہاکیاں ایک دوسرے پر چلا دیں، جس کے باعث 5 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

سکھر پیپلز ہاکی گراؤنڈ میں سکھر اور صادق آباد ٹیموں کے دوران میچ میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب گول کے تنازع پر کھلاڑی میں تلخ کلامی کے بعد تصادم ہوا اور دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر ہاکیاں برسانا شروع کردیں جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کئی کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری ہاکی گراؤنڈ پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد صادق آباد کی ٹیم کو آبائی علاقے کیلئے روانہ کردیا گیا۔