کراچی: صبح سویرے دھند چھائے رہنے کا امکان

December 07, 2020

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور صبح کے وقت کہر اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رن وے کے قریب حد نگاہ 2 کلومیٹر ہے جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15سے17 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔