پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کی تجویز

December 08, 2020

پنجاب میں مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کی تجویز دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے اوقات پر عمل کرانے، عوامی مقامات اور دفاتر میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کے دوران علاقوں میں آمدورفت مزید محدود کی جائے گی۔

اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔