سعودیہ سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانی واپسی کے منتظر

December 08, 2020

سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے جانے والے 1500 پاکستانی سعودی عرب کے ڈیپورٹیشن سینٹر میں پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت کر دی۔

فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں مشکلات ہیں، اخراجات کون ادا کرے گا، اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن کی وزارتوں سے مشاورت جاری ہے۔