شادی میں اونچے گانے لگاکرہوائی فائرنگ اورہلہ گلہ کرنیوالے 24مردوخواتین گرفتار

December 08, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں اونچی آوازمیں گانے لگاکرہوائی فائرنگ اورہلہ گلہ کرنے والے 24مردوخواتین کو گرفتارکرلیاگیا۔ تھانہ وارث خان میں دلہااس کے والد اوردیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کواے ایس آئی ظہیر اقبال نے بتایاکہ چمن زارکالونی میں دوران گشت اونچی آواز میںگانے کی آواز سن کرگلی میںپہنچے جہاں فحش گانوں اور ہوائی فائرنگ کی آوازیں آرہی تھیں جہاں ریڈ کیا گیاتوشامیانے میں سےلڑکے لڑکیاں بھاگنے لگے جن میں سے ملزمان عماد ، اسد ، شاہ زیب اختر ، اسماعیل ، شکیل اصغر ، شیروز کمال ، فیصل ، فہد علی ، روہان محمود ، ذیشان علی رئوف ، شہروز اسلم ، کامران گل ، راجہ فرحان ، ولید اشفاق ، شانی گل ، محمد شہریار کمال ، عمیر ، عبداللہ نذیر ، منصور عالم ، علی رضا ، دانیال ، نبیلہ زوجہ رضوان ، فوزیہ ندیم ، صائمہ عرف سمرن کوقابوکرلیا۔جبکہ دلہا اور اس کا والد چند نامعلوم لوگوں کے ہمراہ بھاگ گئے ۔ عماد اور اسد کے قبضہ سے 2 پسٹل 7روند برآمد ہوئے جن میں سے عماد نے لائسنس پیش کیا ۔