فلک شبیر اور سارہ خان کی محبت نے مداح کو رونے پر مجبور کر دیا

December 08, 2020

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے والی خوبصورت جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی انسٹا گرام پر ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔


فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے سارہ خان کو گھر میں ڈھونڈھ رہے ہیں جبکہ سارہ خان کچن میں کچھ پکانے میں مصروف ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر سارہ خان کو پھولوں کا گلدستہ دے رہے ہیں اور ساتھ میں اُن کی فلٹر کے ساتھ ویڈیو بھی بنا رہے ہیں، سارہ خان پھول دیکھ کر کافی خوش نظر آ رہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح ہنستے ہوئے کافی حسین لگ رہی ہیں۔

ویڈیو میں فلک شبیر کی جانب سے بھی سارہ خان کی تعریف کی گئی ہے۔

فلک شبیر کا سارہ خان کو بھول دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ ’وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں،‘ جبکہ اس دوران سارہ خان نہیں جانتی کہ فلک شبیر اُن ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔

فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری بھی لگائی گئی ہے جس میں دونوں سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر اب تک ہزاروں لائیکس اورتعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کو خوب دعائیں بھی دی جا رہی ہیں جبکہ ایک انسٹا صارف کا ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بس کرو یار، اتنی محبت، رلاؤگے کیا ۔‘