• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نے فلک شبیر کو فوٹوگرافر بنادیا

رواں سال گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف ا ور معصوم سی صورت والی اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر کو ہی اپنا فوٹو گرافر بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور آئے دن اپنے نئے فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے مداحوں کے تعریفی پیغامات سمیٹنے والی ہر دلعزیز سارہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

Husband

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on


سارہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمیشہ کی طرح حسین نظر آرہی ہیں۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے کیپشن میں بنا کچھ لکھے صرف دل والا ایموجی بنایا۔

سارہ خان نے اپنے چاہنے والوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے تصویر کے فوٹو گرافر کے نام میں اپنے شوہر فلک شبیر کا نام لکھا۔

فلک شبیر کا یہ ٹیلنٹ دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

دوسری جانب مداحوں نے سارہ خان کی بغیر میک اپ کی تصویر کو خوب پسند بھی کیا اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین